افغانستان میں موجود دہشتگرد سرغنہ کی ہدایت پر جعفر ایکسپریس حملہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

افغانستان میں موجود دہشتگرد سرغنہ کی ہدایت پر جعفر ایکسپریس حملہ کیا گیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے سے متعلق کہاہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد سرغنہ کی ہدایت پر یہ حملہ کیاگیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج متاثرہ خاندانوں اور بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں کی مکمل معاونت فراہم کررہی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشتگرد سرغنہ کی ہدایت پر کیاگیا جو واقعے کے دوران حملہ آوروں سے براہ راست رابطے میں تھے ۔

مزید کہاگیا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں ، معصوم شہریوں اور بہادر فوجیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

Scroll to Top