وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ، امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرینگے ،دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائینگے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشتگردحملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ، وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے ۔
وزیراعظم کوئٹہ کا دورہ ، جعفر ایکسپریس حملے اور اس کے بعد آپریشن ودیگر معاملات بارے بریفنگ دی جائیگی ،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرابھی موجود ہونگے ۔
دورہ کے موقع پر وزیراعظم اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس کی صدار ت کرینگے ، جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ،جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے اور بعدازاں ریسکیو آپریشن سے متعلق مکمل بریفنگ دی جائیگی ، اس دوران بلوچستان میں قیام امن بارے اہم فیصلے بھی کیے جائینگے ۔