ایبٹ آباد ایوبیہ کے سیاحتی علاقے خانسپور کے قریب ريالہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ایوبیہ سے جنت آبشار کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 45 سالہ خاتون، جو محمد ظہیر کی اہلیہ تھیں، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ محمد ظہیر، میان عبداللہ، محمد سبحان اور 11 سالہ محمد طٰہٰ زخمی ہوئے۔
یسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال مری منتقل کر دیا۔





