رواں سال کا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔
مکمل چاند گرہن کا نظارہ یہ نظارہ شمالی و جنوبی امریکا، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، یورپی ممالک، ایشیائی ممالک اور افریقا میں کیا جائے گا۔
دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کا پہلا چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں نمایاں مقام
پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
یہ تقریباً 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔