جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا۔

پولیس کےمطابق دھماکا مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب جمعیت علماء اسلام وانا کے آمیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی  گئی ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیاگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

مولانا عبداللہ ندیم اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے۔

Scroll to Top