پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی، جس میں بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں۔

پاکستانی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے پریکٹس سے پہلے مختلف ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا تاکہ اپنی فٹنس اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

قومی ٹیم کے بیٹرز اور باولرز نے ہیگلے اوول میں مخصوص پریکٹس سیشنز کی بدولت تیاری کو مزید پختہ کیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا کی قیادت میں ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے میدان میں اترے گی

یہ بھی پڑھیں دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور اس سیریز کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ بھی کھیلے گی۔ اس سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کرکٹ کی توقع کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top