سابق کرکٹر احمد شہزاد کا تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کادورہ، تحائف تقسیم

سابق کرکٹر احمد شہزاد کا تھیلیسیمیا سینٹر پشاور کادورہ، تحائف تقسیم

سابق کرکٹر اور احمد شہزاد فائونڈیشن کے بانی احمد شہزاد نے اپنے دورہ پشاور کے دوران الخدمت تھیلی سیمیا سینٹر پشاور کا دورہ کیا اس دوران زیر علاج بچوں میں تحائف اور نقد رقوم تقسیم کیے۔

دورہ کے دوران الخدمت فائونڈیشن کے انچارج برائے امور خارجہ شاہد اقبال اور صوبائی صدر خالد وقاص بھی ہمراہ تھے ، دورہ کے موقع پر الخدمت ہسپتال اور الخدمت تھیلی سیمیا سینٹر میں دی جانیوالی سہولیات بارے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہمارے ساتھ تھیلی سیمیا میں مبتلا 600 بچے رجسٹرڈ ہیں جنہیں بلڈ ٹرانسفیوژن کی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں ۔

احمد شہزاد نے کہا کہ تھیلیسیما جیسی موذی بیماری میں مبتلا بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے الخدمت فائونڈیشن گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ہمارے ادارے احمد شہزاد فائونڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد بھی ہی ہے کہ معارے کے پسے ہوئے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ہم الخدمت فائونڈیشن کے تجربات سے استفادہ کررہے ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے صاحب ثروت افراد س نیک مقصد میں الخدمت فائونڈیشن جیسی بے لوث خدمت کرنیوالے اداروں کو سپورٹ کریں ۔

Scroll to Top