خیبر پختونخوا حکومت کے اہم انتظامی سطح پر ترقیاں اور تبادلے

خیبر پختونخوا حکومت نے اہم انتظامی سطح پر ترقیوں، تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمہ انسانی وسائل و انتظامی امور (اسٹیبلشمنٹ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ طارق محمود کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر ضم اضلاع ایجوکیشن فاؤنڈیشن فریحہ پال کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے، دونوں افسران کی ترقیاں صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں سے متعلق علیحدہ اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب سپیشل سیکرٹری صحت طارق علی خان کا فوری تبادلہ کرتے ہوئے انہیں خیبر پختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کے اعلی افسران کے تبادلے وتعیناتیاں

محکمہ انسانی وسائل و انتظامی امور نے تینوں افسران کی ترقی، تبادلوں اور تقرریوں سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Scroll to Top