ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں؟ امریکی صدر نے بڑا دعویٰ کردیا

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں یا نہیں؟ امریکی صدر نے بڑا دعویٰ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں لیکن وہ ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے جسم کے بائیں حصے، بشمول بازو اور ٹانگ کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم وہ زندہ ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ ہلاک ہوئے ہیں، اگر مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک ہو چکے ہیں تو ممکن ہے کہ ایرانی حکام ان کی زندگی کے حوالے سے تاثر برقرار رکھے ہوئے ہوں۔

امریکی صدر کے بقول ایرانی حکام اہم معاملات میں اب بھی مجتبیٰ خامنہ ای سے مشاورت کرتے ہیں اور ان کی حتمی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایرانی مذاکرات کاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے انہیں زیادہ قابلِ اعتماد گروہ قرار نہیں دیا اور کہا کہ اس معاملے میں کچھ بھی ممکن ہے۔

جنگ کے نتائج سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی مالی طاقت ناقابلِ یقین ہے اور یہ طاقت ایک بڑی فتح کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Scroll to Top