اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے خوفناک سانحے پر سعودی عرب کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے ، اپنے بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لئے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کے جاں بحق پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف، وزیر صحت لاعلم نکلے
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتےہیں، پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشرہ روز صبح سویرے اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔





