اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا،اجلاس میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی کا امکان ہے ۔
جدہ میں ہونے والے آج کے او آئی سی کے اجلاس میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔
گزشتہ روز سینئر آفیشلز میٹنگ میں قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی، پاکستان کی نمائندگی مستقل سفیر سید فواد شیر نے کی۔
دوسری جانب اہم اجلاس میں او آئی سی کے نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے۔





