تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن وفد کی سپیکرصوبائی اسمبلی سے ملاقات، اہم امورزیربحث

تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن وفد کی سپیکرصوبائی اسمبلی سے ملاقات، اہم امورزیربحث

پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن قیادت کی سپیکر ہائوس میں سپیکر بابر سلیم سے ملاقات ،مشاورتی اجلاس منعقد ، ہزار میں پارٹی امور کو بہتر بنانے کیلئے تفصیلی غوروخوض کیاگیا ۔

اجلاس میں پی ٹی آئی صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر ،ایم این اے علی خان ، سابق سپیکر مشتاق احمد غنی ، نذیر احمد عباسی ، ارشد ایوب ، اکبر ایوب ، رجب علی عباسی ، ریاض خان، افتخار خان جدون ، ملک عدیل اقبال ، تاج محمد سمیت دیگر نے شرتک کی ۔

اجلاس میں ہزار ہ ڈویژن میں پارٹی کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس دوران پارٹی اتحاد ، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور کارکنوں کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا ، سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پی ٹی آئی کو مزید فعال بنانے کے عز م کا اظہار کیا ۔

اجلا س میں شرکاکی جانب سے کے پی پی ٹی آئی کو مستحکم کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

Scroll to Top