پیٹرول مہنگا ،ڈیزل سستا،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول مہنگا ،ڈیزل سستا،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

وزارتِ توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 03 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ان نئے نرخوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top