یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کا نیا ملی نغمہ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا، جس میں وطن کے دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمے کے بول وطن سے محبت اور پاکستان کی مٹی سے گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں، جبکہ پاک فضائیہ کے جوانوں کے عزم و حوصلے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں وطن کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی مہارتوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دفاعِ وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو بھی سلام پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم ناکام بنانے اور مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

نئے ملی نغمے کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہین مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top