ایم این اے آصف خان کی ضمانت میں توسیع ،وفاق ،نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

ایم این اے آصف خان کی ضمانت میں توسیع ،وفاق ،نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

عدالت کا ایم این اے آصف خان کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا احکامات جاری کر دئیے ۔

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے آصف خان کی ضمانت میں توسیع کرد ی عدالت نے وفاقی حکومت،نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلیا

پی ٹی آئی رہنماء رکن قومی اسمبلی محمد آصف خان کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی عدالت نے ایم این اے محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی ۔

عدالت کا ایم این اے آصف خان کو 15 اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا احکامات جاری کر دئیے ۔عدالت نے وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام سے رپورٹ طلب کرلیا ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک تفصیل فراہم نہیں کیا، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ فریقین نے رپورٹس جمع کئے ہیں۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کا جواب آیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ بھی نہیں آئی ہے۔

نیب سپیشل پراسیکوٹر نیب نے کہا کہ رپورٹ ابھی تک نہیں آئی،جبکہ اینٹی کرپشن نے بھی عدالت کو بتایا کہ انکے پاس بھی درخواست گزار کے خلاف کوئی کیس اور انکوائری نہیں ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت، آئی جی اسلام آباد اور نیب سے رپورٹ طلب کرلیااور درخواست گزار کو 15 اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

Scroll to Top