صدر خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی انتہائی غیر مہذب ،غیر پارلیمانی عمل ہے،سردار حسین بابک

ہمسایہ ممالک سے تعلقات بحال کیے بغیر امن ممکن نہیں، سردار حسین بابک

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سردار حسین بابک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے اہم مطالبات کیے ہیں۔

 پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ سے بات کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے افغان پناہ گزینوں کو پاکستان کی شہریت دینے کی تجویز دی، جسے انہوں نے صوبے کی ترقی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور تجارت بحال نہیں ہوتی، پاکستان میں امن قائم کرنا مشکل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا کے معاملات غیر منتخب افراد چلا رہے ہیں، سردار حسین بابک

 سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ افغان پناہ گزینوں کو شہریت دینے سے نہ صرف پاکستان کے اندرونی مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

سردار حسین بابک نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ تحریک انصاف والے اس شرط پر حکومت میں آئے ہیں کہ صوبے کے حقوق کے لیے بات نہیں کی جائے گی اور نہ ہی مالی حصے اور اختیارات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس انکشاف سے ایک نیا سیاسی تنازعہ سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top