گندم سکینڈل میں ملوث محکمہ فوڈ کے دو افسران کی ضمانت درخواست پر سماعت سپیشل جج اینٹی کرپشن نے کی۔
عدالت نے دونوں افسران کی ضمانت درخواست خارج کرکے عدالت کا دونوں افسران کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا ۔
پراسکیوشن کے بیان کے مطابق ملزمان عاطف خان اور جنید باچا اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات ہیں ،دونوں افسران نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے اضاخیل سرکاری گودام سے گندم کی 30 ہزار سے زائد بوریاں غائب کی۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کی ، انکوائری کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ، اینٹی کرپشن مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں درخواست گزاروں کو حراست میں لیا گیا تھا ۔
ملزمان نے سرکاری خزانے کو 19 کروڑ کا ٹیکہ لگایا ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں افسران کی ضمانت درخواست خارج کردی۔