ملک میں پانی کے سنگین بحران کا خدشہ!تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر، منگلا میں پانی 4 فٹ رہ گیا

ملک میں پانی کے سنگین بحران کا خدشہ!تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر، منگلا میں پانی 4 فٹ رہ گیا

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 4فٹ رہ گیا ، چشمہ بیراج میں بھی پانی ختم ہونے کے قریب ہے ، دریائے راوی میں بھی 13 سو کیوسک پانی موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آبی وسائل میں شدید کمی واقع خطرناک صورت اختیا ر کرگئی ہے ۔منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بند ہونے دریائے جہلم بری طرح متاثر ہے ، دریائے سندھ میں پانی کی کمی 53 فیصد تک جاپہنچی ، سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں کے حلق سوکھنے لگے ،سندھ کی 90 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں خطرے سے دوچار ہوگئیں ۔

ہری پور میں واقع تربیلہ ڈیم میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، تربیلا میں کل 17 پونٹس میں سے صرف 8 یونٹس کام کررہے ہیں ۔

ہیڈ مرالہ پر بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب مکمل خشک ہوگیا ، لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بری طرح متاثر ہیں ۔

Scroll to Top