نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ، ڈاکٹر ز نے ہوائی سفر کرنے سے بھی منع کردیا ، سابق وزیراعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔سربراہ میڈیکل بورڈ

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ، ان کے ذاتی معالج نے ان کا معائنہ کیا اورا نہیں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہوائی سفر کرنے سے بھی منع کردیا ہے تاکہ ان کی صحت پر مزید بوجھ نہ پڑے ۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا علاج کرنیوالے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سابق وزیرعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔

Scroll to Top