یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے عاطف اسلم کی آواز میں نیا نغمہ جاری کر دیا ہے۔
یہ نغمہ پاکستانیوں کے جوش، ولولے اور یکجہتی کی عکاسی کر رہا ہے جس کو ’’ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس نغمے کی تھیم ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان رکھی گئی ہے جبکہ یہ نغمہ قومی یک جہتی، امن اور استحکام کا پیغام دے رہا ہے۔
آ ئی ایس پی آر کی جانب سے نئے نغمے میں عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔