بلوچستان پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، 4 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، 4 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان میں کے ضلعی نوشکی میں گشت پر مامور پولیس فورس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکارشہید ہوگئے۔

واقعہ ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب پیش آیا، دہشتگردوں نے پولیس موبائل کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید  شہید ہوگئے ہیں جن کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں، اہلکاروں کا تعلق ضلع نوشکی سے ہے،

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ پاکستان اور افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، تحمل سے کام لینا ہوگا ،مولانا فضل الرحمان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ہے خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Scroll to Top