یہ وقت سیاست کا نہیں، متحد ہوکر متاثرین کی مدد کا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کا وفاق کو ٹی او آرز کا بھیجنے کا بیان جھوٹا قرار دیدیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گندا پور کا افغانستان حکومت کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے وفاق کو ٹی اوآراز کا بھیجنے کا بیان جھوٹا قرار دے دیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو کوئی ٹی او آرز نہیں بھیجے ہیں اور نہ ہی  وفاق کی جانب اس معاملے پر کوئی جواب آیا ہے، اگر صوبائی حکومت کہتی ہے کہ انہیں وفاقی حکومت کی تائید حاصل ہے تو پھر انتظار کس چیز کا کررہے ہیں، بات چیت کا آغاز کردے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں لیکن کیا ان کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام آیا ہے؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام پر  ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو دوبارہ مسلط کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور آج تک کسی شہدا کی فاتحہ خوانی میں نہیں گئے، وزیراعلیٰ تو درکنار کابینہ کے کسی رکن نے بھی آج تک ایک شہید کے گھر جانا گوارا نہیں کیا تاکہ ان کے لواحقین اور بچوں کو یہ باور کرایا جاسکے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت انکے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف خان کے خلاف کمزور کیس کیوں بنایا، سرکاری وکیل فارغ، وزیراعلیٰ طیش میں آگئے، آڈیو لیک

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ انتخابات سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے بھی افغانستان کا دورہ کیا اور اس دورے کا تسلسل جاری رہنا چاہیئے تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو کئی دہائیوں تک پناہ دی مگر کیا ہم خود کسی ملک میں ویزا پر ایک دن اضافی قیام کر سکتے ہیں؟ ملک کسی فرد واحد کی خواہشات پر نہیں چلتا۔

Scroll to Top