خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پشاور: پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 24 مارچ کی رات مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جو 25 سے 27 مارچ تک بارش اور برفباری کا سبب بنیں گی۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، بونیر، پشاور، کرک، کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عوام کو بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں اور سائن بورڈز سے دور رہنے جبکہ کسانوں کو موسمی حالات کے مطابق اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سیاحوں اور مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سفر سے قبل پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 سے معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان

Scroll to Top