وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، مزمل اسلم کا حیران کن ردعمل

وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، مزمل اسلم کا حیران کن ردعمل

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو پروگرام لیا ہے وہ ایک 28ماہ کا موسمیاتی پروگرام ہے ، نہ کہ وہ پروگرام جو سابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے لینے کا دعویٰ کیاتھا۔

مزمل اسلم نے اس بات کی وضاحت کی کہ پہلا جائزہ مکمل ہوچکا ہے اور اسٹاف لیول سطح پر معاہدہ بھی طے پاچکا ہے ، حکومت عام لوگوں کیلئے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کیساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی کوئی رعایت نہیں کی گئی ، اور رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی ۔

Scroll to Top