پاکستان کرکٹ ٹیم کا عید کے موقع پر قوم کے لیے محبت بھرا پیغام

نیوزی لینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہملٹن میں عید الفطر کی نماز ادا کی، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کو بھی عید کی خوشی میں مبارکباد دی۔

اس دوران فینز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا لطف اٹھایا۔ کھلاڑیوں نے اپنے پیغامات میں قوم سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں کو اپنے عزیزوں اور دوسروں کے ساتھ بانٹیں، اور سب کا خیال رکھیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ عید خوشی کا دن ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم نہ صرف خود عید منائیں بلکہ دوسروں کو بھی ان خوشیوں میں شریک کریں۔

یہ بھی واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج دوپہر 2 بجے سیڈن پارک میں اپنی ٹریننگ کرے گی، جس کے بعد کل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر، انجری کا شکار

میزبان نیوزی لینڈ کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاکہ وہ سیریز میں واپس آ سکے۔

Scroll to Top