ایبٹ آباد :سیاحوں کے لیے گلیات میں سکیورٹی اور دیگر سہولتوں میں اضافہ

ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارسلان شوکت نے عیدالفطر کے دن گلیات میں ایک مصروف دن گزارا اور علاقے کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔

انہوں نے گلیات میں سیاحوں کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے معیار کی جانچ کی۔ اس دوران ارسلان شوکت نے مختلف بازاروں، ٹاؤنز، روڈز، گورنر ہاؤس اور کے پی ہاؤس کا بھی وزٹ کیا اور ان جگہوں پر سیاحوں کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ارسلان شوکت نے خصوصی طور پر گلیات کے مختلف ٹریفک پوائنٹس اور پارکنگ ایریاز کا معائنہ کیا اور اسٹریٹ لائٹس کی حالت کو بھی چیک کیا تاکہ سیاحوں کو رات کے اوقات میں بھی مکمل روشنی اور سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر، انہوں نے گلیات کے اسٹاف کو سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید ہدایات جاری کیں، جس میں سڑکوں کی صفائی، پارکنگ کی سہولتوں میں اضافہ اور اسٹریٹ لائٹس کی بہتر دیکھ بھال شامل تھی۔

اس کے علاوہ، ارسلان شوکت نے واٹر سپلائی اسٹاف کو عید تعطیلات کے دوران نتھیا گلی سمیت تمام جی ڈی اے ایریاز میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں انتظار ختم !گلیات کی مین روڈ سیاحوں کیلئے کھول دی گئی،سیاح خوشی سے نہال

گلیات میں عید کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ارسلان شوکت کی جانب سے کیے گئے یہ اقدامات سیاحوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں گے اور ان کی سیاحت کو خوشگوار بنائیں گے۔ اس دورے کے دوران ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے گلیات کی سیاحتی خدمات میں مزید بہتری لانے کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

Scroll to Top