لوئر دیر : ریسکیو کی مارچ 2025 کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

لوئر دیر : ریسکیو دیر لوئر نے مارچ 2025 کے دوران اپنی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریسکیو نے مختلف ایمرجنسیز میں بروقت خدمات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو نے مجموعی طور پر 432 ایمرجنسیز میں مدد فراہم کی، جن میں مختلف اقسام کے حادثات اور ایمرجنسی صورتحال شامل ہیں۔

ریسکیو کی ٹیم نے 393 زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو سہولت فراہم کی، جن میں میڈیکل ایمرجنسیز، روڈ ٹریفک حادثات، آگ لگنے کے واقعات، لڑائی جھگڑے، اور ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ریسکیو نے مارچ میں 159 میڈیکل ایمرجنسیز، 35 روڈ ٹریفک حادثات، 13 آگ لگنے کے واقعات، 3 لڑائی جھگڑے، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 31 ریکوری آپریشنز کی کامیاب تکمیل کی۔

ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت، ریسکیو نے ڈاکٹروں کی طرف سے ریفر کردہ 189 مریضوں کو ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ یہ مریض ریسکیو کے تربیت یافتہ عملے کی نگرانی میں ہسپتالوں تک پہنچائے گئے۔

ریسکیو کے کنٹرول روم کو مارچ میں کل 4557 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے بیشتر کالز غیر ضروری اور فیک کالز تھیں۔ تاہم، ریسکیو کی ٹیم نے ان کالز کے باوجود اپنی خدمات میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی اور عوام کو بھرپور امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں ریسکیو ایبٹ آباد نے عید الفطر کے لئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا

ریسکیو کے حکام نے کہا ہے کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ ایمرجنسی حالات میں نہ صرف فوری کارروائی کرتا ہے بلکہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Scroll to Top