پشاور :صوبائی اسمبلی کے سامنے رحمان بابا سکوائر میں تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات، بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عرفان سلیم کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے بیرسٹر سیف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی کیمپ میں موجود کارکنوں کا کہنا تھا کہ بیرسٹر محمد علی سیف پارٹی کی پالیسیوں کے مطابق کام نہیں کر رہے اور وہ پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی پالیسیوں کے باعث پارٹی کی مقبولیت متاثر ہو رہی ہے اور تحریک انصاف کی قیادت کو پارٹی کے مفاد میں فیصلے لینے چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں بیرسٹر سیف کی جانب سے قوم کو عیدالفطرکی دلی مبارکباد،قوم سےدعائوں کی اپیل،انتہائی اہم بات کہہ دی
پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی موجودگی پارٹی کی صفوں میں انتشار اور تقسیم کا باعث بن رہی ہے۔