پشاور: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اس کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر قومی مسئلے پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی اور اپنے بانی کو خوش کرنے کے لیے بیانات دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے سیاسی مفادات کو ملک کی بہتری سے بڑھ کر سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
رانا تنویر حسین نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے قومی سلامتی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی حمایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا حکومت پر تنقید، نئے انتخابات کا مطالبہ
وزیر نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت کی دوغلی پالیسی جاری رہی تو وفاقی حکومت کو اس کے لیے دوسرا حل تلاش کرنا پڑے گا۔





