عید کے دوسرے روز گورنر کے پی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عید الفطر کے دوسرے روز اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں عوام کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سیاسی، سماجی، اور بلدیاتی نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے عید کے پرمسرت موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے مہمانوں کا مٹھائی اور شربت سے تواضع کی۔

گورنر نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیاں اپنے عوام کے درمیان مل کر بانٹنا میرا اعزاز ہے۔ دعا گو ہوں کہ ہمارے صوبے کا ہر دن خوشی اور امن کا دن ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کی مبارکباد دینے والے تمام معزز مہمانوں کی محبت کا شکر گزار ہوں۔

مقامی افراد نے گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی موجودگی کو عید کی خوشیوں میں اضافے کا سبب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، افسروں اور جوانوں کیساتھ عید منائی

فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے عوام کے درمیان خوشیاں بانٹنی چاہئیں تاکہ پورا صوبہ خوشحال اور پرامن ہو۔

Scroll to Top