باجوڑ: راغگان ڈیم میں کشتی کا حادثہ، ریسکیو ٹیم کی فوری کارروائی سے بچہ بچا لیا گیا

باجوڑ: سیاحتی مقام راغگان ڈیم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کشتی میں سوار ایک بچہ ڈوبنے لگا۔

تاہم ڈیم میں موجود ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے بچہ جان بچانے میں کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کی اور بچے کو پانی سے نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اس کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور سیاحوں نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ بچے کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے، اور اسے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں مہمند: حلیم زئی بائی پاس سنگر کور میں رکشہ حادثہ، چھ افراد زخمی

راغگان ڈیم کے سیاحتی مقام پر سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے، اور حکام نے اس واقعے کے بعد عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Scroll to Top