جنوبی وزیرستان میں عید کا جشن، فورسز اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کا مظاہرہ

جنوبی وزیرستان: عید کی خوشیاں جنوبی وزیرستان میں ایک خوبصورت اور یادگار انداز میں منائی گئیں، جہاں عوام اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر روایتی جوش و خروش سے عید کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

چاند رات اور عید کے دن کی خوشیوں میں مقامی عوام اور فورسز نے یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا، جس سے علاقے میں محبت، اعتماد اور اتحاد کی فضا قائم ہوئی۔

مختلف مقامات پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں رنگا رنگ سرگرمیاں اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے شامل تھے، جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

عید کے دن فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے افسران اور جوانوں نے اہلِ علاقہ کے ساتھ مل کر عید کی نماز ادا کی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔

خواتین اور بچوں نے عید کی خوشیوں سے بھرپور انداز میں لطف اٹھایا۔ عیدی اور تحائف کے تبادلے نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا، اور عید کے دن کا یہ خوبصورت منظر علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشیوں کا رنگ بھر گیا۔

یہ تمام سرگرمیاں عوام اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مضبوط ہوتے رشتے، محبت، اعتماد اور اتحاد کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں بجلی کی فراہمی 6 دن سے بند، عوام بے حال

جنوبی وزیرستان میں عید کی یہ تقریبات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ امن اور یکجہتی کی فضا میں جشن منانے کا ایک نیا انداز پیدا ہو چکا ہے، جو علاقے کی سماجی ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

Scroll to Top