ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں 2 اوور کم کرانے کے باعث میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ جرمانہ آئی سی سی کے ضوابط کے تحت عائد کیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتے کے روز کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں 73 رنز سے شکست کا سامنا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر، انجری کا شکار
سیریز کے باقی دو میچز کی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو ہوگا۔





