راولپنڈی ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوگی، جہاں اہم سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں، جن کا اثر خیبر پختونخوا کی سیاست اور صوبائی حکومت کے امور پر پڑ سکتا ہے۔





