سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہاکہ اپنا موقف عمران کے سامنے پیش کروںگا ، جو بھی حکم ملا ،اس پر بلا تاخیر عمل کرونگا ،سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوسکتے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ وہ جھوٹ پر مبنی بیانات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے ہیں ،سواتی نے خود اپنی میڈیا ٹاک میں تسلیم کیا کہ وہ صرف دل کی بھڑاس نکالنے گئے تھے ،اور اب اسی بنیاد پر بے جا پروپیگنڈا کرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور بے بنیادی ہیں ، میں اپنا موقف چیئرمین کے سامنے پیش کرونگا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ کرپشن کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں جن کا جواب میں پہلے ہی پارٹی کی احتساب کمیٹی کو دے چکا ہوں ، سیاست میں منافقت کا سہارا لینے والے کبھی سرخرو نہیں ہوتے ہیں ۔