خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کو بحال کرنے کی بجائے اسٹیڈیم پر ’’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور‘‘ کا بورڈ آویزاں کردیا
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے پر بانی پی ٹی آئی نے فوری نام تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن کے پی حکومت نے عمران خان کی ہدایت کو مسترد کرتےہوئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بجائے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کا بورڈ لگادیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پشاور اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی نمائشی میچ کا انعقاد 8اپریل کو ہونا تھا لیکن اسے میچ کو ملتوی کردیاگیا ہے ۔





