خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فیصلے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے جبکہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے عیش و عشرت کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لٹر پٹرول تھا، جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا۔
بیرسٹر سیف نے نے پوچھا کہ قوم کو 7 روپے کا ریلیف پر ٹرخا دینے والے یہ بھی بتائیں کہ قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کی؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا گھریلو صارفین کیلئے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کیلئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ بجلی کمی کا اعلان
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے ہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، مگر اس کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ عالمی منڈی کے حساب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے، اپنی جعلی حکومت کی طرح جعلی ریلیف دینے کی بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کریں۔