وزیراعظم شہبازشریف کاکھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی وامن کے موقع پر پیغام

وزیراعظم شہبازشریف کاکھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی وامن کے موقع پر پیغام

کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی و امن کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کھیل، قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے ،عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے عالمی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، ہماری حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون قرار دیا۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں بہتر انتظام مضبوط کھیلوں کی بنیاد ہے اور حکومت کھیلوں کی قومی فیڈر یشنز میں شفافیت کیلئے اصلاحات متعارف کراہی ہے آئیے سب ملکر کھیلوں کے نظام کو مضبوط کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک زیادہ جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: نجی حج سکیم کا کوٹہ ضائع ہونے کا اندیشہ، وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی و امن کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان، مثبت تبدیلی کے فروغ، رکاوٹوں کے خاتمے اور سرحدوں سے ماورا اتحاد کے لیے کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

 پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن 6 اپریل اتوار کو منایا جاتا ہے، اس دن کومنانے کامقصد دنیا بھر میں ترقی اور امن کے فروغ میں کھیلوں کے اہم کردارکواجاگرکرنا ہے، کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے۔

Scroll to Top