پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان ، حکمران جماعت پر سکتہ طاری

پی ٹی آئی کا 10 اپریل کو احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان ، حکمران جماعت پر سکتہ طاری

تحریک انصاف کو لاہور (مینار پاکستان)پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پارٹی قیادت نے متبادل حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز ، جلسوں اور احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے ، پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اور عوام کو موجودہ حالات سے آگاہ رکھنے کیلئے ہر ممکن فورم استعمال کرے گی ۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک کے مطابق پنجاب بھر میں 10اپریل کو احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ، یہ ریلی بانی پی ٹی آئی کو ناجائز طورپر جیل میں رکھنے کیخلاف نکالی جارہی ہے انکے مطابق بانی کو دوسال سے بے بنیاد مقدمات میں قید رکھاگیا ہے اور عدالتی نظام سے انصاف نہ ملنے پر اب عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پی ٹی آئی کے جلسوں سے خوفزدہ ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تصویر تک سے ڈرتی ہے اب ہر یونین کونسل کی سطح پر اجتماعات اور سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی ۔

Scroll to Top