مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق اور دیگر صوبوں کو چیلنج

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق اور دیگر صوبوں کو چیلنج

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے مارچ کے مہینے تک 80فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کیے ، صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی فنڈز دیگر صوبوں اور وفاق سے زیادہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ترقیاتی بجٹ میں مزید 27فیصد کا اضافہ کردیا ،27ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بہت جلد جاری کیے جائینگے ،ان کا کہنا تھا کہ میرے 20سالہ کیرئیر میں پہلی بار ترقیاتی فنڈز تخمینہ سے زیادہ کرتے دیکھ ہے ،کے پی حکومت کے مخالفین مقابلہ کرکے دکھائیں ۔

انہوں نے کہاکہ 9مارچ 2025کو صوبے میں ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کیلئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کیاتھا ،مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ تمام اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ سپر وائزری کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ، ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں متعلقہ حکام بطور ممبر کمیٹی میں شامل کیے جائیں ۔

Scroll to Top