ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کرلی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تہلکہ خیز بیان

گورنر خیبر پختونخوا نے گنڈاپور کے تازہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کبھی ملکی ترقی نہیں رہا، بلکہ انتشار اور افراتفری ان کا اصل ہتھیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ جب وفاقی حکومت دہشت گردی اور مہاجرین کے معاملے پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، تو تحریک انصاف والے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے واویلا مچا رہے ہیں۔

انہوں نے طنزاً کہا، جنہوں نے خود دہشت گردوں سے ’مفاہمت‘ کے نام پر ہاتھ ملایا، وہ آج وفاق کو الزام دے رہے ہیں۔ یہ منافقت کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں سے تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے تنبیہہ کی کہ اگر وزیراعلیٰ صاحب کو لگتا ہے کہ وہ الزام تراشی سے اپنی ناکامی چھپا لیں گے، تو یہ ان کی بھول ہے۔ عوام سب دیکھ رہی ہے!

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی اتفاق رائے مانگتی ہے، نہ کہ صوبائی سیاست کی دلدل، ہم سب کو مل کر اس آگ کو بجھانا ہے، لیکن پی ٹی آئی تو اسے ہوا دے رہی ہے!

گورنر خیبر پختونخوا نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اقدامات ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کی ایک مخلص کوشش ہیں، اور اس میں سب کو ساتھ دینا چاہیے۔

Scroll to Top