ہری پور تربیلا جھیل میں مسافرکشتی پھنسنےکا واقعہ، 80 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیاگیا

ہری پور تربیلا جھیل میں مسافرکشتی پھنسنےکا واقعہ، 80 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیاگیا

ہری پور بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلہ ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسے والی کشتی سے تمام مسافرو کو اور عملے کے افراد کو ریسکیو کرلیاگیا۔

ضلعی انتظامیہ ہری پور کو اطلاع ملی کہ تربیلا جھیل میں چاندنی پوائنٹ کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 80 کے قریب افراد کو لے جانے والی ایک کشتی پھنسی ہوئی ہے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد حمزہ عباس کی زیر نگرانی ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف نے حصہ لیا اور تمام مسافروں  کو دلدل سے  بحفاظت نکال لیا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا کہ کشتی میں 130 مسافر سوار تھے جبکہ کشتی میں صرف 70 مسافروں کی گنجائش تھی یہ حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: دراندازی کرنے والے 8 خوارجی عبرتناک انجام کو پہنچ گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی

تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی تھی ، کشتی مسافروں کو لے کر تورغر سے ہری پور آرہی تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر سوار تھے،جسے بحفاظت ریکسیو کر لیاگیا ہے۔

Scroll to Top