وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لاکر وعدہ پوراکردیا، مہنگائی ایک سال میں سنگل ڈیجٹ پر آگئی۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل حالات میں ہمت نہیں ہاری ، عوامی حمایت سے مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ملکی معیشت درست سمیت پر گامزن ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا جب ہم نے حکومت سنبھالی تو مخالفین کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، دشمن تا ک میں تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا،ہم نے ہمت نہیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی سستی کی ،ہم نے ملک کی ترقی کیلئے ایک ایک دن محنت کی ،نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتابلکہ عملی کام کرنا ہوتے ہیں، سب کو مل جل کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مخالفین انتظار میں تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، لیکن انہیں مایوسی ہوئی،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صنعتیں چلیں گی تو بیروزگاری کم ہوگی، اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے سب مل کر آگے بڑھ کر کام کرتے رہیں گے۔





