شراب ، اسلحہ برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

شراب ، اسلحہ برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کیخلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی ، عدالت نےعلی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتار ی برقرار رکھے ،وکی صفائی نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں ، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کیلئے حاضر ی بھی ضروری نہیں ۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے کیس کی سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی ، علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے ۔

Scroll to Top