پی ٹی آئی رہنما ،سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کرلیاجائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کرجانا ہے ۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر ،بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کیلئے یہ کیس کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کرلیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لیکر جانا ہے ہم نے اس ملک کو ترقی دینی ہے ، ہم نے اس ملک کو اکٹھا رکھناہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آنیوالی نسلوں کیلئے ایک مثبت پاکستان چھوڑ کے جانا ہے یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کرلے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائینگے ۔





