سکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی ، سرغنہ سمیت 9خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی ، سرغنہ سمیت 9خوارج ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا جبکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ باروڈ بھی برآمد ہوا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن کے دورن سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9خوارج ہلاک ہوگئے ،شیرین قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب تھا ۔

کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کیساتھ ساتھ 20مارچ 2025کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا ،آپریشن نے اس سنگین جرم کا بدلہ لے لیا ہے اور مرکزی مجرم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئر نس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بچے ہوئے خارجی کو انجام تک پہنچا یا جاسکے ، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے ، قیام امن کیلئے قوم سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے ۔

Scroll to Top