پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ،6ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ،انڈیکس ایک لاکھ 12ہزار 504پوائنٹس پر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100انڈیکس ایک لاکھ 18ہزار 791پوانٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد کمی آنا شرو ع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے 6ہزار 287پوائنٹس گرگئی ۔
سٹاک مارکیٹ میں انتہائی تیزی کیساتھ کمی کے باعث کاروبار کو معطل کردیاگیا ، اسوقت انڈیکس ایک لاکھ 12ہزار 504پوائنٹس پر ہے ۔





