ایک ہفتے میں 20 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

ایک ہفتے میں 20 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ،یکم اپریل سے ابتک 20ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جاچکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے 11ہزار 134،پنجاب سے 5ہزار 868، اسلام آباد سے ایک ہزار 733، سندھ سے 44جبکہ آزاد کشمیر سے 39افغان باشندوں کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا گیا ہے ۔

تین ہزار 53پروف آف ریذیڈنس (پی او آر)کارڈ کے حامل جبکہ سترہ ہزار 694 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو طورخم بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 سے ابتک مجموعی طورپر 4لاکھ 95ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جاچکا ہے ۔

Scroll to Top