پاکستانیوں کو اسٹار لنک کب ملے گا؟ وزیر آئی ٹی نے خوشخبری سنادی

پاکستانیوں کو اسٹار لنک کب ملے گا؟ وزیر آئی ٹی نے خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ہم اسٹار لنک کو جلد لائسنس دیدینگے ،عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی شزہ فاطمہ نے کہاکہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا ہم نے اسٹار لنک کو مئی تک کا وقت دیا ہے اسٹار لنک کی پرائسنگ پر بھی بات ہوئی ہے کچھ چینی کمپنیوں نے بھی لائسنس کیلئے اپلائی کیاہے ۔
شزا فاطمہ خواجہ نے مزید بتایا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے ٹیلی کام کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا ، یہ نہ ہو کہ جب فائیو جی شروع ہوتو کمپنیاں دیوالیہ ہوچکی ہوں

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی نے مزید کہاکہ اسپیکٹرم کی نیلامی میں انڈسٹری کی ہیلتھ کو بھی دیکھنا ہے چیئرمین پی ٹی اے خود نیلامی کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں ریونیو بھی کمانا ہے لیکن انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنانا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اسٹار لنک کو ابھی ہم نے عارضی لائسنس دیا ہے ، تمام مراحل پورا کرنے کے بعد اصل رجسٹریشن دینگے ۔

Scroll to Top