خیبر پختونخوا میں کرپشن کا بازارگرم ،عمران خان کی گڈ گورننس کمیٹی کیا کررہی ہے؟ صحافی عرفان خان کی صوبائی حکومت پر تنقید

خیبر پختونخوا میں قانون سازی بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی، سینئر صحافی عرفان خان کا انکشاف

خیبر پختونخوا مائینز اینڈ منرل ایکٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا ہے تاہم مذکورہ قانون سازی کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی عرفان خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی جانب سے خیبر پختونخوا مائینز اینڈ منرل ایکٹ کو خیبر پختونخوا اسمبلی سے پاس کرنے کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی عرفان خان کے مطابق مذکورہ قانون صوبے کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہے اور یہ قانون آسانی سے پاس ہوسکتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف نے مذکورہ قانون سازی کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ صوبے کی بیوروکریسی میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی، کارکنان قیادت پر اعتماد نہیں کررہے، سینئر صحافی عرفان خان

انہوں نے کہا کہ مذکورہ قانون سازی میں تاخیر صوبے کی حکومت اور منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ خیبر پختونخوا مائینز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کی معدنیات اور اس سے پیدا ہونے والے ریونیو کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذکورہ قانون سازی انتہائی اہم ہے۔

Scroll to Top